اپنی بیٹی "مناہل فاطمہ" کی پیدائش پر ایک نظم

Tariq Iqbal Haavi

Member
New Member
اپنی بیٹی "مناہل فاطمہ" کی پیدائش پر ایک نظم

میرے مولا تیرا صد شکر
تیرا صد شکر، بے حد شکر

اِک رونق دَر میں بھیجی ہے
اِک رحمت گھر میں بھیجی ہے

تیری رحمت کا سایہ مولا
اِس رحمت کے سَر پہ ہو سَدا

یہ حیات جو تُو نے دی مولا
اِس حیات میں خوشی بختی لکھنا

اے کاتبِ تقدیر میری
ہے اِلتجا تجھ سے اِتنی

اِس ”بِٹیا“ کے مقدر میں
نہ کچھ ذرا سختی لکھنا

(شاعر: طارق اقبال حاوی)
 
Back
Top