sialkot Experience with Dar ul Shifa Hospital Sialkot Cantt.

rizkhan

New Member
New Member
آج مجھے چیک اپ کے لیے کینٹ میں ایک ہسپتال “دارلشفا “ جانے کا اتفاق ہوا، میں نے فون کر کے متعلقہ ڈاکٹر کا ٹائم پو چھ لیا۔
جب میں ہسپتال میں ریسیپشن پر پہنچا تو احساس ہوا کے ہسپتال کا نام صرف عوام الناس کا دھیان حاصل کرنے کی لیے ایسا رکھا ھے، باقی ٹشن تو سارے “ڈاکٹرز ہسپتال “ والے ہیں۔
خیر میں نے ان سے پو چھا کے مجھ سے پہلے کتنے اور مریضوں نے چیک کروانا ہے، تو انہوں نے کہا صرف ایک مریض ہے، آپ کی باری جلدی آ جاے گی۔
میں نے اپنی سلپ بنانے کا کہا تو مجھ سے کہنے لگے کے آپ کی کوئ اپاءنٹمنٹ نہیں ہے اور آپ کی امرجنسی کی زیادہ چارجز کی سلیپ بنے گی۔ میں نے کہا کے آپ نے مجھے یہ بات فون پر کیوں نہیں بتائ؟ اور اس وقت مجھ سے پہلے صرف ایک مریض ہے، تو ایمرجنسی بھی کوئی نہیں،
تو کہنے لگے کے نہیں سر (ڈاکٹر) نہیں مانتے، ایسے نہیں کر سکتے، ھم سب کے ساتھ بحث نہیں کر سکتے،
یہ ہے ہمارے مسیحا ڈاکٹرز جن سے آ پ ایک دن پہلے ہسپتال جا کر اپاءنٹمنٹ لیں، فون پر اپاءنٹمنٹ نہیں ملے گی، یا پھر اُسی دن زیادہ فیس ادا کر کے چیک کروایں، ان کو غرض نہیں کہ کوئ کتنی دور سے آیا ہے، کتنا بیمار ہے، کتنا پریشان ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ اس مہذب پیشے کا بھی کوئ لحاظ نہیں، نہ انسانیت کا کوئئ احترام، جمعہ جمعہ چار دن ہوۓ ہیں ڈاکٹر بنے ہوۓ اور نخرے ایسے ہیں جیسے مایکل جیکسن کے ڈاکٹر رہے ہوں۔
 
Back
Top