کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ کی شادی ہو چکی ہے۔
اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو جاتا ہے جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔
مشہور ناول نگار سڈنی شیلڈن نے اپنا پہلا ناول 53 سال کی عمر میں لکھا تھا۔ اور 79 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ وہ ایک ناول نگار کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
میرے ایک دوست شیرخان کہا کرتے تھے "اللّٰہ پاک تیز طرار لوگوں کا رزق دور رکھتا ہے اور سست لوگوں کا رزق نزدیک، ملتا ہر ایک کو اپنے وقت پر ہے"
ہمارے گاؤں میں ایک بابا جی نذر شاہ ہوا کرتے تھے وہ اکثر کہتے تھے "اللّٰہ پاک نے رزق کی تقسیم اپنے پاس رکھی ہے اگر یہ تقسیم بندوں کو دے دیتا تو سب کچھ سمجھدار لوگ لے اڑتے اور سارے بے وقوف فاقے کرتے"
اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ان سے حسد مت کیجئے
میں اپنے Time zone میں ہوں اور آپ اپنے۔
اطمینان رکھیئے۔ نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی.
زندگی میں کبھی کبھی آپ کو وہ کچھ نہیں ملتا جس کی طلب ہو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ اس کے قابل نہیں، دراصل اللّٰہ پاک آپ کو اس سے بھی بہتر دینا چاہتے ہیں کیونکہ آپ بہترین کے حقدار ہوتے ہو، بس اس کیلئے کچھ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اللہ رب العزت جو کائنات کا سب سے عظیم الشان انجنیئر ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات