romantic poetry

  1. Tariq Iqbal Haavi

    جئے جاٶں ملن کی آرزو میں

    جئے جاٶں ملن کی آرزو میں کٹے دن رات تیری جستجو میں * نہیں اوجھل تو مجھ سے ایک پل بھی تیری صورت ہے گھر کے چارسو میں * اترے کانوں سے دل تک اک شیرینی عجب جادو ہے تیری گفتگو میں * اسے دیکھوں تو بہکوں بن پئے ہی کشش ایسی ہے میرے ہم سُبو میں * کشش غزلوں میں یونہی تو نہیں ہے تو ہے رہتا خیالِ آبرو میں *...
  2. Tariq Iqbal Haavi

    بہت ہی سرد ہے موسم

    کھلے نہ بال چھوڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم گرم کوٸی شال اوڑھو تم، بہت ہی سرد ہے موسم برسی ہے باغیچے میں، پوری رات ہی شبنم نہ ننگے پاٶں دوڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم بہت نازک طبیعت ہو، میری مانو یہ مت کرنا نہ گیلے پھول توڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم برف پہ دل بنانا یوں، تمھیں بیمار کردے گا میری...
  3. Tariq Iqbal Haavi

    موسم نے بدلی اَدا ، میرے پاس چلے آﺅ

    موسم نے بدلی اَدا ، میرے پاس چلے آﺅ مجھے کچھ نہ لگے اچھا، میرے پاس چلے آﺅ میرے پاس چلے آﺅ، مجھے تم سے ملے راحت ہے دِل کی یہی صدا، میرے پاس چلے آﺅ (شاعر: طارق اقبال حاوی)
  4. Tariq Iqbal Haavi

    یوں سنگ چاٸے پیتے عمر بیت جاٸے

    بھلے کوٸی کتنی بھی اچھی بناٸے مگر دل کو بھاٸے، تمھاری ہی چاٸے تیرے ہاتھوں کی خوشبو، وہ چاہت کا جادو ہر اک گھونٹ دل میں محبت جگاٸے یہ ٹھنڈی ھواٸیں، بیتابی بڑھاٸیں ستم یہ کہ اس پہ تیری یاد آٸے یہ دھندلے سے منظر، یہ بھیگا دسمبر بھلا کوٸی تنہا یہ کیسے بیتاٸے تھکن بے سبب ہے، اور یہی طلب ہے اک کپ...
  5. Tariq Iqbal Haavi

    تمھارے بن ادھورے ہیں

    تمھیں ہم کیسے سمجھائیں، تمھارے بن ادھورے ہیں کیسے ہم دل کو بہلائیں، تمھارے بن ادھورے ہیں گزارش یہ ذرا سی ہے، تمھارے بن اُداسی ہے کہو تو ملنے آجائیں، ، تمھارے بن ادھورے ہیں (شاعر: طارق اقبال حاوی)
  6. Tariq Iqbal Haavi

    میری آنکھوں کے رستے، میرے دل میں کبھی آﺅ

    میری آنکھوں کے رستے، میرے دل میں کبھی آﺅ کچھ میرے من کی سُن لو، کچھ اپنی ہمیں سناﺅ تم چاند سے، پھولوں سے، کہیں خوبصورت ہو میرا پہلا ارماں ہو، تم میری ضرورت ہو مہکا ڈالو من کی کلیاں، اِک بار مسکراﺅ کچھ میرے من کی سُن لو، کچھ اپنی ہمیں سناﺅ میری شاعری میں تم ہو، میری گفتگو میں تم ہو دِل میں...
  7. Tariq Iqbal Haavi

    کبھی تم سوچنا مت یہ

    محبت میں دغا دوں گا، کبھی تم سوچنا مت یہ تمھیں اک دن بھلا دوں گا، کبھی تم سوچنا مت یہ میری جتنی محبت ہے، سبھی تیری امانت ہے میں چاہت یہ گھٹا دوں گا، کبھی تم سوچنا مت یہ محبت سے تمھیں مل کے، کسی مورت کو میں دل کے مندر میں سجا دوں گا، کبھی تم سوچنا مت یہ نہیں یہ وقت گزاری ہے، عمر یہ وقف ساری ہے...
  8. Tariq Iqbal Haavi

    بڑا موسم سہانا ہے

    فضاء بھی دلربا سی ہے، سماں بھی عاشقانہ ہے کوئی تدبیر ڈھونڈو نا، بڑا موسم سہانا ہے (شاعر: طارق اقبال حاوی)
Back
Top